ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اتحادی فوج کی بمباری سے داعشی وزیر بچوں سمیت ہلاک

اتحادی فوج کی بمباری سے داعشی وزیر بچوں سمیت ہلاک

Wed, 19 Apr 2017 18:06:23    S.O. News Service

بغداد،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کے ملٹری انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ موصل میں ایک فضائی حملے میں ’داعش‘ کا اہم ذمہ دار اور قبائلی امور کا وزیر کئی دوسرے دہشت گردوں سمیت مارا گیا ہے۔عراقی ملٹری انٹیلی جنس کے ڈاریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں داعش کا وزیر برائے قبائلی امور ابو عبداللہ الشبکی مارا گیا۔یہ کارروائی موصل کے علاقے الزنجبیلی میں کی گئی جس داعشی کمانڈر ابو عبداللہ الشبکی میں اس کے دو محافظ، متعدد جنگجو، اس کے دو بچے اور بھائی کے بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
 


Share: